6 Drinks for Weight Loss

6 Drinks for Weight Loss

نہار مُنہ پیے جانے والے 6 حیرت انگیز ڈرنکس جو وزن کم کرتے ہیں

اکثر لوگ شکائت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ روزانہ ورزش کرتے ہیں مگر پھر بھی اُن کا وزن کم نہیں ہوتا، ایسے تمام احباب کے لیے جو ورزش کے باوجود وزن کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ہم اس آرٹیکل میں پانچ ایسے ڈرنکس شامل کر رہے ہیں جن کو اگر ریگولر نہار مُنہ پیا جائے تو جہاں پیٹ کی چربی بہت جلد پگھل جائے گی وہاں بہت سے دُوسری بیماریوں کا بھی قدرتی علاج ہو جائے گا اور جسم توانا اور تندرست ہوجائے گا۔

نمبر 1 سونف کا پانی

سونف کا پانی وزن کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے اور میٹابولیزم کو تیز کرتا ہے، رات کو سونے سے پہلے ایک چائے کی چمچ سونف کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار مُنہ اُٹھ کر پی لیں۔

نمبر 2 زیرے کا پانی

زیرے کے پانی میں اینٹی آکسائیڈینٹ، منرلز اور وٹامنز شامل ہوتے ہیں اور یہ کاربوہائیڈریٹس، چربی اور گلوکوز کو ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے زیرے کا پانی جسم کو ڈئ ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا اور گرمیوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے، استعمال کے لیے آدھی چائے کی چمچ زیرے کو رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اُٹھ کر پی لیں چند ہی دنوں میں آپ کو فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔

نمبر 3 اجوائن کا پانی

اجوائن کو پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے سے میٹابولیزم تیز ہوتا ہے اور جسم میں جمی ہوئی چربی پگھلتی ہے۔

نمبر 4 جو کے دلیے کا پانی

ایک چمچ جو کا دلیہ پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ چھان کر ایک چائے کی چمچ شہد ڈال کر پی لیں اور پھر قدرت کے کرشموں کا نظارہ اپنی آنکھوں سے کریں۔5 لیموں اور شہد کا پانی

لیموں اور شہد کو پانی میں ڈال کر نہار مُنہ پینے سے جسم کے فاضل مادوں کا اخراج ہوتا ہے میٹا بولیزم تیز ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز چائے کا پانی

سبز چائے میں کوئی کیولری نہیں ہوتی اور اس کا پانی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کا حامل ہوتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو پگھلاتا ہے، بہترین نتائج کے لیے اسے صبح نہار مُنہ استعمال کریں۔