Nerviness HERBAL SUPPLEMENT 30 Caps. 50mg Each( نیروینیس (اعصابی کمزوری  

100 in stock

Add to compare

Description

Sciaticare Herbal Cure( شیاٹیکا (عرق النساء

انسانی بدن کی سب سے لمبی عصب کے درد سے چھٹکارہ کیسے پایا جائے؟ دورجدید میں شیاٹیکا (عرق النسا) کا درد عام ہو چکا۔اس درد میں زیادہ تر خواتین مبتلا ہوتی ہیں، اسی لیے اسے عرق النسا کہا جانے لگا۔ اسی نام کی وجہ سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پھیل گئی کہ مرد اس تکلیف میں مبتلا نہیں ہوتے۔ ایسا نہیں ہے، مرد بھی اس درد کا شکار ہوتے ہیں مگر خواتین کی نسبت ان کی تعداد کم ہے۔ یہ درد پیٹرو (Pelvis) سے شروع ہو کر ٹانگ کے پچھلے حصے سے ہوتا ہوا ٹخنے تک جاتا ہے۔ یہ ایک عصبی درد ہے کیونکہ یہ پیٹرو سے شروع ہونے والی ایک عصب (Nerve) شیاٹیکا (Sciatic) میں جنم لیتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں پائی جانے والی سب سے لمبی عصب ہے۔ یہ ریڑھ کی ہڈی سے نکل کر پیر کی ایڑی تک جاتی ہے۔ درد عموماً ایک ٹانگ میں ہوتا ہے اور اس کی شدت کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ تکلیف میں مبتلا مریض مسلسل بے چینی کا شکار رہتا ہے۔ بعض اوقات متاثرہ ٹانگ بھاری ہو جاتی ہے اور مریض کے لیے اس پر بوجھ ڈالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ متاثرہ ٹانگ میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اکثر ٹانگ سن ہو جاتی ہے۔ بیٹھنے اور کھڑے رہنے سے بھی درد کی شدت بڑھتی ہے۔ اس درد کا خطرہ عموماً درمیانی عمر میں زیادہ ہوتا ہے۔ امریکن اکیڈمی آف آرتھوپیڈک سرجنز کے مطابق تیس سے پچاس برس کی عمر میں مریض اس کا زیادہ نشانہ بنتے ہیں۔ شیاٹیکا کی تکلیف مختلف وجوہ کی بنا پر جنم لیتی ہے۔ لہٰذا علاج سے قبل تشخیص بے حد ضروری ہے۔ کمر کو شدید جھٹکا لگنے، ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ہل جانے، مہروں کے درمیان خلا کم یا زیادہ ہونے، کولھے کے پٹھوں کی سوزش، قبض، زیادہ دیر نمدار جگہ پر بیٹھنے، بہت زیادہ بوجھ اٹھانے، اعصابی تنائو، مسلسل ایک ہی کروٹ لیٹے رہنے، غلط طریقوں سے چلنے، بیٹھنے، اٹھنے، کسی حادثے کے باعث، غرض وہ تمام عوامل جو شیاٹیکا عصب پر بوجھ ڈالیں اور تنائو کا باعث بنیں، وجہ درد بن سکتے ہیں۔ عمر کے ساتھ ہونے والی جسمانی توڑ پھوڑ بھی اس میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ نیز اونچی ایڑی پہننے والی خواتین، نرم گدوں پر سونے والے اور فربہ لوگ بھی اس درد کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی شیاٹیکا عصب پہ مسلسل دبائو پڑتا .رہتا ہے

  • ذہنی دبائو اور پریشانی سے خود کو بچائیے تو آپ جلد اس درد سے نجات حاصل کر لیں گے۔
     ۔عرق النساء ۔ لنگڑی کا درد ۔ شیاٹیکا کا حتمی علاج صرف شیاٹیکیر ہے جو مضر اثرات سے پاک ہے۔
  • ایک کیپسول صبح شام بعد از غذا ایک کپ نیم گرم دودھ کے ھمراہ کھلائیں
    دس 20-30 میں انشاءاللہ شفاء کلی ھوگی
  • اس دوا کو فالج رعشہ و دیگر امراض بلغمیہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ھے
  • اللہ شافی کامل ھے
  • نوٹ: ھائی بلڈ پریشر والے ۔ اپنے بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھیں 

Packing

  • 30 Capsules
  • 50 mg each capsule
  • Packing may differ

 

Additional information

Weight 0.25 kg

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Nerviness HERBAL SUPPLEMENT 30 Caps. 50mg Each( نیروینیس (اعصابی کمزوری  ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Call or Whatsapp