Organic Ashwagandha Powder Miracles

    اسگندھ ناگوری کے کمالات

دو سے چار گرام جڑ کو دودھ یا گھی کے ساتھ لینا مقوی باہ ہے۔ اس سے جنسی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ نسخہ سرعت انزال کے خاتمہ کے لیے بھی اکسیر ہے۔ زیادہ بہتر نتائج کے لیے دو سے چار گرام جڑ کا سفوف روزانہ شہد سیاہ مرچ اور گھی کے ساتھ لینا چاہیے۔

نظام ہضم کی خرابیاں

پودے کی جڑیں بد ہضمی فساد ہضم اور بھوک کی کمی جیسے امراض معدہ کی اصلاح کے لیے بہت مفید ہیں۔ یہ غذا کو جزو بدن بنانے والے نظام کی اصلاح بھی کرتی ہیں۔ اس کی جڑ جوشاندہ کی شکل میں پیٹ اور آنتیں صاف کرتی ہے۔

عمومی کمزوری

اس کی جڑیں عمومی کمزوری دور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ایسی کیفیت میں پتے ۲ گرام مقدار روزانہ استعمال کرائی جاتی ہے۔

گٹھیا اور جوڑوں کا درد

جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے اسگندھ کی جڑیں بہت کار گر ہیں۔ اس کی جڑوں کا سفوف ۳ گرام روزانہ دودھ کے ساتھ کھانا چاہیے۔

تپ دق

تپ دق کے علاج میں بھی اسگندھ کی جڑیں اپنی اثر آفرینی ثابت کر چکی ہیں۔ جڑوں کا جوشاندہ کالی مرچ اور شہد کے ساتھ استعمال کرنا پھیپھڑوں کے علاوہ گردن کے غدود کی دق میں بھی شفا بخش ہے

بے خوابی

اس کی جڑیں نشہ آور ہونے کی وجہ سے گہری نیند لانے کا سبب بنتی ہیں۔ چنانچہ بے خوابی کا بہت اچھا علاج ہے۔

زکام اور کھانسی

اسگندھ چھاتی کے امراض مثلا زکام اور کھانسی میں بہت مفید ہے۔ ان کے علاج کے لیے جڑوں کا سفوف ۳ ماشہ مقدار میں یا جڑوں کا جوشاندہ پینا دونوں صورتوں میں مفید رہتا ہے۔ اس کا پھل اور بیج بھی چھاتی کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور زیادہ بہتر بتائج دیتے ہیں۔

خواتین کے امراض

یہ بوٹی خواتین کا بانجھ پن دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جڑوں کا سفوف 6 گرام مقدار میں روزانہ رات کو دودھ کے ساتھ حیض کے بعد پانچ چھ دن تک استعمال کرنا مفید رہتا ہے۔

جلد کے امراض

پودے کے پتے جلد کے متعدد امراض کا موثر علاج ہیں۔ پھوڑے پھنسیاں اور ہاتھ پاوَں کی سوجن کو ختم کرتے ہیں۔ پتوں کا لیپ سوزاک کے زخمیوں کے لیے بہترین علاج ہے۔ پتوں کو کسی چکنائی مثلا گھی میں بھون کر زخموں پر لگانا شفا کا باعث ہوتا ہے۔ اس کے پتوں اور جڑوں کا لیپ بھی زخموں ناسور اور سوجن پہ لگانا مفید ہے۔

دکھتی آنکیھیں

اسگندھ کے پتوں کی نکور سے دکھتی آنکھیں تسکین پاتی ہیں۔

قوت مردمی

منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کر کے وقت مردمی کو بحال کرتی ہے سنگھاڑا خشک ، اسگند ھ ناگوری ، دونوں اجزاء کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنا لیں خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔
اسگند ناگوری 100گرام،بیج بدھارا 100گرام، کوزہ مصری 300گرام تمام ادویات کا سفوف بنا لیں تین گرام صبح و شام ہمراد دودھ کھانے سے پہلے کھائیں جریان احتلام سرعت انزال کمر درد جسمانی درد جسمانی کمزوریوں کے لئے بے حد مفید ہے

دیگر استعمال

اس کے پتے سخت تلخ اور مصفیَ خون ہوتے ہیں اور جو شاندے کی شکل میں بخاروں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کا پھل پیشاب آور ہوتا ہے۔ پنجاب میں اسگندھ کا استعمال کمر درد اور ضعف باہ کے علاج میں کیا جاتا ہے۔ سندھ میں عورتوں کو اسقاط عمل روکنے کے لیے استعمال کراتے ہیں۔۞

؞؞؞تحفہءخاص؞؞؞

☜تولیدی جراثيم اسپرمز اور مادہ منویہ کا  نسخہ ۔۔۔مادہ منویہ کی جملہ خرابیوں۔۔ زیرو کاٶنٹ بھی 100 % رزلٹ ۔
☜ھوالشافی :
مغز جیا پوتا ٥ تولہ
خراطین مصفی! ٥ تولہ
تخم سرس ٥تولہ
مغز پنبہ دانہ ٥تولہ
مغز چرونجی ٥ تولہ
مغز فندق ٥تولہ
ستاور ٣تولہ
شقاقل ٣تولہ
تخم اوٹنگن ٣تولہ
جوھر خصیہ ٣تولہ
کشتہ مرجان ٣تولہ
ثعلب مصری ٧تولہ ثعلب پنجہ ٧تولہ
بیخ بدھارا ٥تولہ
اسگندھ ناگوری ٥تولہ
تودری سفید ٥تولہ
گوند کتیرا ٥تولہ
موصلی سفید٥تولہ
الائچی سفید ٥تولہ
سب اشیاء کھرل کر کے سفوف باریک بنالیں آدھی چمچ چاۓ والی صبح اور شام دودھ کے ساتھ۔۔

Buy Aswagandha Powder                               Buy Ashwagandha Capsule