Make a Garden in a Small Place

Let’s talk about some small gardens that can be planted in any corner, that’s a small place for them. It is very important that do not mix many types of flowers and plants during the process of choosing plants. Balance and harmony remain in harmony and the main point is to distribute the size of the plants according to the size of the spaces.

If not place, today the vintage garden or vertical gardens are excellent. You do not need a huge garden, but only one type of vegetation will work, and you will not have to worry too much about their care. Just like small rods can be made in small balls with a wooden bench in any corner.

It is also necessary to understand the size of any plant before selecting it. If you use different plants for the walls, you will leave the living room. The wooden bench and some decorative items can be used with it.

Do not think anything to build a small garden. The only thing to do is make things simple and beautiful. A vertical garden can be landscaping with the plants in different sizes and stones on the floor as well as hanging plants on the wall.

Corner Gardens … Garden in a small place
A small tree for a small garden can be decorated with a stone floor and wood deck. And a white wooden bench or a cushion can be kept with.

The stone is the right choice for those who like the garden in a more natural way and if they need wooden decks and benches in decoration, make sure that it is applied and the same color is too high.

The apartment does not have enough space for a garden, but we can offer a part of the apartment balcony to the herbs and plants.

If there is a small amount of space, the wooden deck can be used in the garden between the rocks. In addition, vertical wall and ground corrosion and plants can be planted.

Similarly, an Idea may be some stones and small coconut trees can be planted with them in vessels.

If you have a vacant hall, for example, a small garden may have a great opportunity to spend time with plants and flowers.

It is important to take care that the plants or cats made for the plants on the roof should have a system of water drainage that neither they nor can they be kept in carpets or can damage the roof. Garbage and carriers should be kept on the ceiling in a manner that the height of their feet is at least three inches above the ceiling so that more water can be easily removed from dams and does not stay on the roof. In this way the ceiling level will also be dry and there will be no danger of tilting the roof or damaging the building. Similarly, it is also important that the dense weight of the dams increases even more, as well as the roof of the roof should be kept in mind. Plants should keep proper distance so that their growth does not affect. Light, water and fertilizer should be arranged. Properties should be done properly and shoulders. If on the roof, the place for vegetation is made and if the seating space is made from the center of the seating center, then a good place to make a seating can be made.

Raising plants, bulls, vegetables and other herbs on roofs can not only be needed only for the needs of your home but also the intensity of the weather can be controlled very well.

The place is small or large plants should be given adequate amount of sunlight as well as water and fertilizer. By decorating decorative plants, we can make our home environment beautiful, and even in the city’s densely populated areas, the atmosphere can accommodate any corner or terrace.

آئیں کچھ چھوٹے باغوں کی بات کرتے ہیں جو کسی بھی کونے میں لگائے جاسکتے ہیں یعنی ان کیلئے چھوٹی سی جگہ بھی کافی ہوگی۔ یہ بہت ضروری ہے کہ پودوں کو منتخب کرنے کے عمل کے دوران کئی اقسام کے پھولوں اور پودوں کو نہ ملائیں۔ لہٰذاماحول میں توازن اور ہم آہنگی رہے اور اہم نقطہ یہ ہے کہ پودوں کے سائز کو خالی جگہوں کے سائز کے حساب سے تقسیم کریں۔

جگہ نہ ہو تو آج کل ورٹیکل گارڈن یعنی عمودی باغ بہترین ہوتے ہیں۔ آپ کو ایک بہت بڑے باغ کی ضرورت نہیں ہےلیکن صرف ایک قسم کے پودوں سے بھی کام چل جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی آپ کو مختلف کاوشیں نہیں کرنی پڑیں گی۔ جیسے کسی بھی کونے میں لکڑی کی بینچ کے ساتھ چھوٹے گلدانو ں میں چھوٹے گلاب لگائے جاسکتےہیں۔

کسی بھی پلانٹ کو منتخب کرنے سے پہلے اس کا سائز بھی سمجھنا ضروری ہے۔ دیواروں کے لیے مختلف پودوں کا استعمال کریں تو رہائش گاہ کی دیوار کو چھوڑ دیں گے۔اس کے ساتھ لکڑی کے بینچ اور چند آرائشی اشیا ء استعمال کی جاسکتی ہیں۔

ایک چھوٹے سے باغ کی تعمیر کے لئے زیادہ کچھ نہیں لگتا ۔ صرف چیزوں کو سادہ اور خوبصورت بنانے کی ضروت ہوتی ہے ۔ ایک عمودی باغ دیوار پر ہینگنگ پلانٹس لگانے کے ساتھ ساتھ فرش پر مختلف سائز اور پتھروں میں پودوں کے ساتھ زمین کی تزئین کی جاسکتی ہے۔

کارنر گارڈنز… چھوٹی جگہ میں باغ لگائیں
چھوٹے باغ کیلئے ایک چھوٹا سا درخت پتھر کے فرش اور لکڑی ڈیک کے ساتھ سجایا جاسکتاہے۔ اورایک سفید لکڑی والا بنچ یا کوئی کشن بھی ساتھ رکھا جاسکتاہے۔

پتھر ان لوگوں کے لئے صحیح انتخاب ہے جوزیادہ قدرتی انداز میں باغ کو پسند کرتے ہیں اور سجاوٹ میں اگر لکڑی کے ڈیک اور بینچ کی ضرورت ہوتو اسے ضرور لگائیں اورعمدہ سا رنگ بھی کرلیںتو دیدہ زیب معلوم ہوگا۔

چلیں اپارٹمنٹ میں ایک باغ کے لئے کافی جگہ نہیں ہےلیکن ہمارے پاس اپارٹمنٹ کی بالکنی کے ایک حصے کوجڑی بوٹیوں اور پودوں کے لئے وقف کیا جاسکتاہے ۔

تھوڑی زیاد ہ جگہ ہو تو اس باغ میں لکڑی کے ڈیک کا استعمال پتھروں کے درمیان کیا جاسکتاہے۔ اس کے علاوہ عمودی دیوار اور زمین پرپھول اور پودے لگائے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح ایک آئیڈیا یہ ہو سکتاہے کہ کچھ پتھرلگا کر ان کے ساتھ چھوٹے ناریل کے درخت برتنوں میں لگائے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ایک خالی ہال ہے تو مثال کے طور پر ایک چھوٹے سے باغ میں پودے اور پھولوں کے ساتھ وقت گزارنے کا اچھا موقع ہاتھ آسکتاہے۔

یہ خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ چھت پر پودوں کے لئے جو گملے یا کیاریاں بنائی جائیں اُن میں فالتو پانی کے نکاس کا ایسا نظام ہو کہ نہ توہ وہ کیاری یا گملے میں رکے نہ ہی وہ چھت کو نقصان پہنچا سکے۔ گملوں اور کیاریوں کو چھت پر اس انداز سے رکھا جائے کہ چھت سے ان کے پیندے کی اُونچائی کم از کم تین انچ ہو تاکہ زیادہ پانی آسانی سے گملوں سے خارج ہو سکے اور چھت پر ٹھہرے بھی نہ۔ اس طرح سے چھت کی سطح بھی خشک رہے گی اور چھت ٹپکنے یا عمارت کو پانی سے نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی نہ ہوگا۔ اسی طرح یہ بات بھی اہم ہے کہ مٹی کے ساتھ گملوں کا وزن اور بھی بڑھ جاتا ہے ، اس بات کے پیش نظر چھت کی مضبوطی کو بھی دھیان میں رکھنا چاہئے۔ پودوں کے درمیاں مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ اُن کی بڑھوتری کا عمل متاثر نہ ہو۔ روشنی، پانی اور کھاد کا مناسب بندوبست ہونا چاہئے۔ مناسب وقفے سے گملوں اور کیاریوںکی گوڈی کرنی چاہئے۔ چھت پر دیواروں کے ساتھ ساتھ اگر پودوں کے لئے جگہ بنا لی جائے اور درمیان میں اُٹھنے بیٹھنے کی جگہ سلیقے سے بنا لی جائے تو اُٹھنے بیٹھنے کے لئے ایک اچھی جگہ بنائی جاسکتی ہے۔

چھتوں پر پودے، بیلیں، سبزیاں اور دوسری جڑی بوٹیاں اُگانے سے نہ صرف اپنے گھر کے کچن کی ضرورت پوری کی جاسکتی ہے بلکہ موسم کی شدت کو بھی کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

جگہ چھوٹی ہو یا بڑی پودوں کو مناسب مقدار میں سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ پانی اور کھاد وغیرہ دی جانی چاہئے۔ آرائیشی پودے لگا کر ہم اپنے گھر کے ماحول کو خوبصورت بنا سکتےہیں اور شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بھی اپنے گھر کے کسی کونے یا چھت کو پر فضا بنا سکتے ہیں۔

 

Source: jang news paper