Hemorrhoids Piles and Constipation Treatment

The size of piles can vary, and they are found inside or outside the anus. Piles occur due to chronic constipation, chronic diarrhea, lifting heavy weights, pregnancy, or straining when passing a stool. A doctor can usually diagnose piles on examination. Hemorrhoids are graded on a scale from I to IV.

Treatment:

Avoid excessive spices, cholesterol, lentils (Daal Masoor). Abstain entirely from meat, potatos, vetch (daal Maash), etc. Eat pumpkin, radish, daal moong, cereal and olive oil, etc. Must use Recipe No.1, and in addition, you can use any other recipe as well.

  1. Apply mustard oil two or three times daily in navel, nose and anus day. It protects constipation, respiratory allergies, including the diseases like constipation and hemorrhoids/piles.
  2. Grind one Caesalpinia crista (Maghaz Karunjwa) to powder and take empty belly in the morning, with fresh water, for a month. Clean your teeth five times a day.
  3. Grind and mix 250 grams of Fenugreek powder, 250 grams of small cardamom and take one teaspoon with water daily in morning and evening.
  4. Take 25 grams each of turmeric, aniseseed (Saunf) and sweet root (Malutthy), 10 grams of root bark extract of sumblo herb (Rasoont). Grind them to powder and use a teaspoon in the morning and evening with milk or buttermilk.
  5. Grind dried Amla to powder and mix it with one glass of cow milk. Add two tablespoons of honey and drink. Do it for two weeks.
  6. Cut a pumpkin peels into small pieces and dry them in the shadows. Now grind them to powder and take six to twelve grams of it in morning and evening with fresh water. The bloody diarrhea is also treated with it.
  7. Grind together Reetha Peel 50 grams, Resin Kathiria (Goond Kateera) 50 grams and make small tablets by mixing little hot water. Take one tablet with water, twice a day, before meal, for fifteen days. It also cures diabetes.
  8. Grind White Challis and kernels of Neem Seeds in equal weight. Now make tablets of the size of the gram beans. Take one tablet thrice a day with water, after one hour of meal.
  9. Grind 150 gram of dried peal of white carrots and 50 grams of sugar. Take one teaspoon empty stomach in the morning with fresh water, for a month.
  10. Wash fresh 250 grams of Neem leaves and dip into a bowl of water in 2 kg of water, in the evening and boil them on low heat in the morning in the same water. When the water dries up, let it cool down to normal. Now make the tablets of the size of black grams. Take two tablets at bedtime with fresh water. Use a month.
  11. Wash three or five dried figs, dip in half cup of water, in the evening, and then eat them in the early morning and drink water as well.

قبض اور خونی و بادی بواسیر کا علاج:۔

تیزمرچ مصالحوں، زیادہ چکنائی، مسور کی دال، بڑے گوشت اور دیگر بادی اشیأ سے مکمل پرہیز کریں۔ بکرے کے گوشت کا شوربہ، لوکی (پیغمبری کدو)، مولی، مونگ کی پتلی دال، کھچڑی، زیتون کا تیل مفید ہے۔ نسخہ نمبر 1 لازمی استعمال کریں، اس کے علاوہ دیگر نسخوں میں سے کوئی سا نسخہ بھی ساتھ استعمال کرلیں۔

۔۱۔ سرسوں کے تیل کو دن میں دو یا تین بار ناف، نتھنوں اور مقعد میں لگائیں۔ ہمیشہ قبض، سانس کی الرجی، قبض اور بواسیر جیسی بیماریوں سے حفاظت رہے گی۔
۔۲۔ مغز کرنجوہ ایک عدد پیس کر صبح نہار منہ ایک ماہ تک استعمال کریں اور مسواک پانچوں وقت کریں۔ جو حضرات ویسے اسے نہ کھا سکیں کیپسول میں بھر کر استعمال کر سکتے ہیں۔ تازہ پانی کے ساتھ اسکا استعمال کریں۔
۔۳۔ میتھی دانہ ۲۵۰ گرام، چھوٹی الائچی ۲۵۰ گرام لے کر پیس لیں۔ روزانہ صبح و شام ایک چائے کا چمچہ پانی کے ساتھ لیں۔
۔۴۔ ہلدی ۲۵ گرام، سونف ۲۵ گرام، ملٹھی ۲۵ گرام، رسونت ۱۰ گرام۔۔۔ تمام اجزأ کو صاف کر کے باریک پیس لیں اور شیشی میں رکھ لیں۔ ایک چائے کا چمچ صبح و شام دودھ یا لسی کے ساتھ استعمال کریں۔
۔۵۔ خشک آملہ آٹھ گرام پیس کر چھان لیں اور ایک گلاس گائے کے دودھ میں ملا لیں۔ اس میں دو چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔ ایک ہفتہ استعمال کریں۔
۔۶۔ پیٹھا کدو کے چھلکے سائے میں خشک کرکے باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھ سے بارہ گرام تک تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ یہ خونی پیچش کا بھی علاج ہے۔
۔۷۔ چھلکا ریٹھا ۵۰ گرام، گوند کتیرا ۵۰ گرام دونوں اکٹھے کوٹ پیس کر ہلکا گرم پانی ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح و شام کھانے سے پہلے ہمراہ تازہ پانی کھا لیں۔ دن میں تین بار بھی لے سکتے ہیں۔ پندرہ دن مسلسل استعمال کریں۔ شوگر کے مریضوں کا بھی علاج ہے۔
۔۸۔ مغز تخم نیم، فلفل سفید ہموزن لے کر پیس کر چنے کے دانے کے برابر گولیاں بنا لیں۔صبح ، دوپہر، شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ تازہ پانی لیں۔
۔۹۔ مولی کے اوپر والے چھلکے خشک کر لیں۔ ۱۵۰ گرام خشک چھلکوں میں ۵۰ گرام چینی ڈال کرپیس لیں۔ صبح نہار منہ ایک چائے والا چمچ تازہ پانی کے ساتھ لیں۔ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
۔۱۰۔ نیم کے پتے ۲۵۰ گرام، اچھی طرح دھو کر صاف کر کے کسی برتن میں ۲ کلو پانی ڈال کر بھگو دیں۔ اور صبح کو ان پتوں کو اسی پانی میں ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب سارہ پانی خشک ہو جائے تو ہلکے کالے رنگ کا گاڑھا لیس دار مادہ بننے پر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت دو گولیاں تازہ پانی سے لیں۔ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
۔۱۱۔ شام کے وقت تین یا پانچ انجیر کو اچھی طرح دھو کر آدھا کپ پانی میں بھگو دیں، اور صبح نہار منہ کھا کر اوپر سے اس کا پانی بھی پی لیں۔
۔۱۲۔ چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔ پندرہ دن استعمال کریں۔
۔۱۳۔ پھٹکڑی سفید6 تولہ، مقطر مولی کا پانی 1 کلو، رسول 5 تولہ، کا نتھرا ہوا پانی ڈیڑھ کلو ۔ پھٹکڑی باریک کر کے مولی کے پانی میں پکائیں جب آدھا رہ جائے تو رسول والا پانی ڈال دیں۔ گاڑھا ہونے پر گولیاں بنالیں۔ خوراک 1,2 گولی صبح ہمراہ مکھن اور دہی کی لسی سے لیں کم ازکم پندرہ دن استعمال کریں۔

Ready Made Remedies Available