kachi haldi ka halwa jariboti.pk

کچی ھلدی کا حلوہ

جوڑوں کے درد اور ھڈیوں و مہروں کی خرابی کے لئے جادو اثر:
آج کل تازہ کچی ھلدی مارکیٹ میں آئی ھوئی ھے۔ سبزی والوں کے پاس عام دستیاب ھے۔
دیکھنے میں ادرک جیسی لگتی ھے لیکن ادرک سے چھوٹی اور موٹائی میں کافی کم ھوتی ھے۔ 
اس کو مستقل استعمال کرنے والا ھر طرح کے دردوں اور دیگر کئی بیماریوں سے محفوظ رھے گا۔ ‎جوڑوں کے درد، جسم کی کئی بیماریوں کے لیے مفید ھے۔ یہ نسخہ ، جوڑوں ، پٹھوں اور کمر کے درد یا ایسے لوگ جو دن رات اپنے جسم کے دردوں میں تھکے اور الجھے رھتے ہیں اور ان کا جسم ھر وقت جکڑا رھتا ھے ، کندھے کھچے ھوئے ، گردن کھچی ھوئی ، اعصاب کھچے ھوئے، ٹانگوں میں درد ، جی چاھے مجھے کوئی دبائے یا رات کو سوتے ھوئے بار بار بستر پر ٹانگیں پٹخنا اور حاملہ عورتوں کےلئے بہت لاجواب ھے ۔ حاملہ خواتین گرم دودھ کے ساتھ چند ھفتے یا چند مہینے دن میں دو تین بار استعمال کریں ۔
پرانی لیکوریا ،کمر کے درد ، اور حمل کے بعد کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے بہترین ھے۔ یہ دل کے مریضوں کے لئے جن کا خون گاڑھا ، کولیسٹرول ، یوریا ، یورک ایسڈ بڑھ چکا ھو ، معدہ کے پرانے مریض ، جن کے معدہ اور آنتوں میں انتہائی السر ھو ، بہت زیادہ شراب پینے والے، باھر کے کھانے کھا کر معدہ برباد کرنے والوں کےلئے بھی بہت فائدہ مند ھے
کچی ھلدی کا حلوہ
اجزاء:
کچی ھلدی ۔۔ آدھا کلو
بیسن ۔۔ آدھا کلو
چینی ۔۔۔ آدھا کلو
دیسی گھی ۔۔ آدھا کلو
کھویا ۔۔ آدھا کلو
چھوٹی الائچی کے دانے — ایک کھانے کا چمچہ
سونف ۔۔۔ 50 گرام
پستہ ۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔ 100 گرام
چاروں گوند ۔۔ 100 گرام ( یعنی ہر گوند 25 گرام)
کمر کس ۔– 50 گرام
دودھ ۔۔ ایک پاؤ
ترکیب:
کچی ھلدی کو چھیل کر ایک چاپر میں پیس لیں۔ کڑاھی میں ھلدی اور گھی کو اچھی طرح مکس کر کے ھلکی آنچ پر بھون کر الگ رکھ دیں۔۔ ایک الگ کڑاھی میں گھی گرم کریں اور اس میں چاروں گوند فرائی کر کے نکال لیں اور ٹھنڈا ھونے پر گرائنڈر میں پیس لیں۔ ۔ ایک کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈآل کر بھونیں۔ جیسا بیسن کے حلوے کے لئے بھونتے ہیں۔ پھر اس میں پسے ھوئے، پستہ اور بادام ڈآل کر مکس کریں۔ اس کے بعد کھویا شامل کر لیں۔ ساتھ ھی چینی، دودھ اور الائچی دانہ ڈآل کر ھلکی آنچ پر پکائیں اور مستقل چلاتے جائیں۔ ۔ اب اس میں بھونی ھوئی ھلدی بھنے ھوئے گوند ، پسا ھوا کمرکس اور سونف ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ سرونگ ڈش میں نکالیں یا کسی شیشے کی برنی میں محفوظ رکھیں۔ حلوہ تیار ھے

Call or Whatsapp